ہوناور:10؍مارچ(ایس اؤ نیوز) ہوناور کی سرکاری ڈگری کالج کے بی سی اے طلبا کے لئے شخصی تعمیر اور کمیونکشن اسکلس وتھ کیرئیر گائیڈنس پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا۔جس میں مہمان خصوصی کے طور پر خطاب کرتے ہوئے کالج ترقی بورڈ ممبر دیپک شیٹھ نے ورکشا پ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ طلبا کی ہمہ جہت ترقی میں ایسے ورکشاپ ممد ومعاون ثابت ہوتے ہیں۔
آئی این ایس کے ڈائرکٹر غانم محتشم نے بحیثیت ریسورس پرسن شرکت کرتےہوئے طلبا کی رہنمائی کی۔ کالج کی پرنسپال ڈاکٹر سومنگلا بی نائک نے صدارتی کلمات پیش کرتے ہوئے کہاکہ اپنی شخصیت کی تعمیر وترقی میں کمیونکشن کا اہم رول ہوتاہے اور اسی سے زندگی میں خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے۔
آئی این ایس کے بانی ممبر سید الہان پروفیسر کالا نایک، وغیرہ ڈائس پر موجود تھے۔ پروفیسر تکارام ، پروفیسر شیکھر موگیر ،پروفیسر چترا نائک، پروفیسر سومیا میستا پروفیسر ڈونگری صاحب سمیت بی سی اے کے طلبا وطالبات نے ورکشاپ میں شرکت کی۔پروفیسر سید نواز نے مہمانوں کا تعارف پیش کرتےہوئے استقبال کیا۔
